شہباز،نواز طویل ملاقات ،اپوزیشن کےساتھ مذاکرات ودیگر امور پر مشاورت

لاہور:(خبر نگار)وزیراعظم شہباز شریف کی قائد ن لیگ نواز شریف سے طویل ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے نواز شریف کو حکومت ، اپوزیشن کے درمیان ہونےوالے مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ سے ہونےوالی ملاقات اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔