لاہور:(اپنے رپورٹر سے)پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کانیا باب رقم،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت روڈزکے 5 پراجیکٹس کا آغازکرتے ہوئے ڈیجیٹل افتتاح کردیا۔
پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت 5سڑکوں کا انتظام و انصرام نجی شعبے کے سپردکردیاگیا،پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت منصوبوں کی منتقلی سے حکومت کو 22 ارب کا ریونیو ملے گا، مریدکے نارووال 80 کلومیٹر روڈ، شکرگڑھ نارووال 33 کلومیٹر روڈ ،فیصل آباد رنگ روڈ 97 کلومیٹر طویل پراجیکٹ،فیصل آباد ساہیانوالہ 52 کلومیٹر اور فیصل آباد سمندری رجانہ 56 کلومیٹر روڈز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں میں شامل ہیں۔
پی پی پی موڈ پر منتقل ہونے والے روڈز پرجدید ترین الیکٹرانک ٹول پلازے قائم،پرائیویٹ کنٹریکٹر 7سال کےلئے این ایچ اے سے منسلک ٹول کلیکشن کرے گا، پرائیویٹ کمپنی ہی متعلقہ روڈ کی دیکھ بھال ،تعمیر و مرمت کی ذمہ دار ہوگی،پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی وائس چیئرپرسن سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے پراجیکٹس سے آگاہ کیا۔
دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کےخلاف کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا۔
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کانیا باب رقم،5روڈ منصوبوں کا آغاز



















