ساہیوال صدر بار کی نومنتخب چیئرمین پریس کلب چوہدری اشرف کو مبارکباد

ساہیوال (بےورو رپورٹ) ساہیوال صدر بار ملک سعید احمد کی وفد کے ہمراہ پریس کلب آمد، چیئرمین چوہدری اشرف کو مبارکباد۔ساہیوال صدر بار ملک سعید احمد، جنرل سیکرٹری میاں طارق کمیانہ اور انفارمیشن سیکرٹری شیخ طارق سجاد نے بار کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کا دورہ کیا اور نو منتخب چیئرمین پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال چوہدری اشرف سے ملاقات کی۔اس موقع پر صدر بار ملک سعید احمد، جنرل سیکرٹری میاں طارق کمیانہ اور دیگر عہدیداران نے چوہدری اشرف کو چیئرمین کے عہدے پر تیسری بار نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ وفد نے چوہدری محمد اشرف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو سراہا۔تقریب میں صدر پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال رانا جاوید نثارجنرل سیکرٹری نوید غنی چوہدری نائب صدر جاوید شوکت وینس، جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد رمضان، انفارمیشن سیکرٹری خان ارشد فریدی، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سلیم کاٹھیا سمیت پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر صدر بار ملک سعید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اشرف کو ان کی طویل اور قابل قدر صحافتی خدمات کے اعتراف میں تیسری بار چیئرمین پریس کلب نامزد کیا گیا ہے جو ان کی صحافتی صلاحیتوں اور خدمات پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءاور صحافی معاشرے کے اہم طبقات ہیں اور دونوں شعبے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ملک سعید احمد نے کہا کہ ساہیوال بار اور پریس کلب مل کر شہر اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل عوامی حقوق کے تحفظ اور مثبت صحافت کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءبرادری اور صحافتی حلقوں کے درمیان باہمی تعاون سے عوامی مسائل کو موثر انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچایا جا سکتا ہے۔آخر میں صدر پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال رانا جاوید نثار وعہدیداران نے صدر بار ملک سعید احمد اور ان کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔