پشاور: (بیورورپورٹ)کے پی میں نائب وزیراعلیٰ کی تقرری کےلئے دائر درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا گیا۔
پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اعجازانور کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت دھرنوں، جلسوں اور احتجاج میں مصروف ، صوبے میں گورننس کا بحران ہے، نائب وزیراعلیٰ کی تقرری کی جائے تاکہ عوام کے مسائل کا کوئی حل نکالا جاسکے، عدالت نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
کے پی میں نائب وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے دائر درخواست پر حکومت سے جواب



















