نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد


راولپنڈی :(بیورورپورٹ)نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں،96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز یَرموک (YARMOOK) نے بحیرہ عرب میں تعیناتی کے دوران پاکستانی ساحل سے کافی دور 2 کامیاب انسدا منشیات کارروائیاں انجام دیں،کارروائیوں کے دوران دو دھاﺅں کو روکا گیا ،خفیہ خانوں سے تقریباً 850 کلوآئس اور 2,000 کلوچرس/بھنگ برآمد کی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے کہاضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 96 ملین امریکی ڈالر ہے، ضبط شدہ منشیات کو تحویل میں لے لیا ،مزید تلفی ،قانونی کارروائی کےلئے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا،کامیاب کارروائیاں پاکستان نیوی کی مسلسل سمندری موجودگی، چوکسی اور علاقائی بحری سلامتی کے تحفظ ،سمندر میں غیر قانونی منشیات کی سمگلنگ کےخلاف غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔