اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے کہا ہے مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے ،کسی ملک کےخلاف نہیں ۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر آصف زرداری سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی،صدر آصف زرداری نے کہا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ علاقائی امن و استحکام کو مضبوط بنائے گا، معاہدہ اقوام متحدہ منشور ،بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے تحت دفاعی تعاون کو فروغ دےگا، معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، کسی ملک کےخلاف نہیں ،کسی نئے بلاک کی تشکیل نہیں کی جا رہی ۔
آصف زرداری نے کہا پاکستان تنازعات کے پرامن حل کےلئے پرعزم ، ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے علاقائی و کثیرالجہتی تعاون کا فروغ ضروری ہے۔
مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، کسی ملک کےخلاف نہیں،صدر زرداری



















