خیبر پختونخوا میں چوریوں ،نااہلی،دہشتگردی کاخاتمہ،ترقی کانیا دور شروع ہوگا،عظمیٰ بخاری

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے مخصوص جماعت کی ہر خبر ،پروپیگنڈا جھوٹ پر مبنی ،مقصد ڈالرز کمانا ہے،جماعت کے رہنماوں کی اپنی موجیں لگی ہیں، اپنی ہی جماعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب بی آر ٹی، گرین بسوں اور ٹرانسپورٹ شعبے میں پورے ملک کی قیادت کر رہا ہے، ماضی میں انہی بسوں کو جنگلہ بس قرار دینے والے افادیت ،ضرورت کو نظرانداز نہیں کر سکتے،پنجاب کو اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے کچھ لینے یا مانگنے کی ضرورت نہیں، کسی دوسرے صوبے کو مدد کی ضرورت ہو تو پنجاب حاضر ہے،خیبر پختونخوا میں چوریوں ،نااہلی،دہشتگردی کاخاتمہ،ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔