قوم کے بچوں کا مستقبل کنٹینر، لانگ مارچ ،دھرنے نہیں ،عظمیٰ بخاری

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیپ ٹاپ ،سکالر شپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ،قوم کے بچوں کا مستقبل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت ، ہنر سے وابستہ ہے، کنٹینر، لانگ مارچ ، دھرنے نوجوانوں کا مستقبل نہیں ۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا مریم نواز پنجاب کے بیٹوں ،بیٹیوں کی تعلیمی و سماجی ضروریات کا خیال اپنے بچوں کی طرح رکھ رہی ہیں یہی وجہ ہے نوجوانوں میں مقبولیت بڑھ رہی ہے، مریم نواز کی مقبولیت ،کارکردگی سے خوفزدہ عناصر ہمیشہ ذاتی حملے کرتے ہیں، اخلاقیات ،تعلیمات کا درس دینے والے بھی بغض مریم کا شکار ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا مریم نواز نے عملی کارکردگی دکھائی ،عالمی سطح پر پذیرائی ہورہی ہے، خیبرپختونخوا میں جعلی تبدیلی اور کھوکھلے نعروں کا سیاہ دور ختم،صوبے میں ایمرجنسی لگنے کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، سکیورٹی اداروں کےخلاف زبان درازی فورسز کا حوصلہ پست کرنے کے مترادف ، پاکستانی قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔