لندن:(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو ضروری قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے صوبے میں حالات قابو سے باہر ،فیصلہ پہلے ہی کرلیا جانا چاہیے تھا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاپی ٹی آئی نے 13 سال کے دوران خیبر پختونخوا کوبہت نقصان پہنچایا،سمجھ سے بالاتر کسی ملک میں وزیراعلیٰ سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کیسے کرسکتا ہے،صوبائی وسائل کو اسلام آباد ،دوسرے صوبوں کےخلاف استعمال کرنا کہاں کا طریقہ ہے؟ ۔
قائد ن لیگ نے کہاخیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے آزاد ہوگئے ،ن لیگ ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے پرعزم ہے، وفاقی ،صوبائی حکومتیں عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے ،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے کوششیں کررہی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا، نواز شریف



















