ففش پراڈکٹس کی برآمدات 568 ملین ڈالر تک جاپہنچیں، جنید انوار چودھری

ٹوبہ ٹیک سنگھ:(بیورورپورٹ) وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا ہے فش پراڈکٹس کی برآمدات 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنید انوار چودھری نے کہا برآمدات میں ہونےوالا اضافہ ملکی تجارتی سرگرمیوں کےلئے حوصلہ افزا ہے،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران فش پراڈکٹس کی برآمدات میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،حکومت برآمدات کے فروغ ،برآمد کنندگان کو سہولتیں فراہم کرنے کےلئے اقدامات کر رہی ہے۔