وزیراعظم شہبازشریف نے نئی آٹو پالیسی کے مسودے کی منظوری دےدی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم نے نئی آٹو پالیسی کے مسودے کی منظوری دےدی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون کے حکام نے نئی آٹو پالیسی کے مسودے پر بریفنگ دی، وزیراعظم نے پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی،نئی آٹو پالیسی میں مقامی ، درآمد شدہ ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کی تجویز شامل ہے،درآمد شدہ گاڑیوں کےلئے معیاد کا سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا جائے گا،نئی آٹو پالیسی کی وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے بعد عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگی۔