فضل الرحمن گورنر راج کو مال غنیمت سمجھ کر حصہ مانگ رہے ہیں، طلال چودھری

جڑانوالہ: (نمائندہ خصوصی)وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاہے فضل الرحمن گورنر راج کو مال غنیمت سمجھ کر حصہ مانگ رہے ہیں ایسی امید نہیں تھی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاایمرجنسی آخری آپشن تھا،مذاکرات میںفضل الرحمن کی ناکامی کے بعد وفاق نے مجبوراً اقدام اٹھایا،خیبرپختونخوا میں کوئی سیاسی سیٹ اپ نہیں بنائے گئے،ہنگامی حالت مختصر مدت کےلئے ہے ،کوشش ہے سیاسی عمل جلد بحال کردیا جائے۔

وزیر مملکت نے کہاجے یو آئی سربراہ 2جماعتوں سے ہارے ،مولانا کو 2024 کے انتخاب میں شکست کے بعد 1971 یاد آیا،11سال میں تحریک انصاف کے کسی رہنما پرحملہ نہیں ہوا،پی ٹی آئی ،کالعدم ٹی ٹی پی میں کچھ تو مشترک ہے،دہشتگردی کے پیچھے موجود عناصر تک پہنچنے کےلئے پاکستان سے باہر بھی جائیں گے،دہشتگردوں کےساتھ کھڑے ہونےوالے ہر شخص کےخلاف کارروائی ہوگی۔