موجودہ صورتحال میں صوبوں کو اعتماد میں لیاجائے،فضل الرحمن


لاہور:(اپنے نمائندے سے)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے موجودہ صورتحال میں صوبوں کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر دیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہادہشتگردی کے ماحول میں جمعیت کے 250کارکن شہید ہوئے ، کیا ریاست قربانیوں کا مذاق اڑائے، قربانیوں کا مذاق نہیں اڑا رہے،ان کیمرہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے،اصولی آدمی ہوں، بھٹو نے 73 میں ایمرجنسی لگائی ،احتجاج کیا ، میرے والد نے استعفیٰ دیدیا تھا،کیاا یمرجنسی جمہوری عمل ہے ،بلوچستان میں دہشتگردی نہیں ؟، صوبوں کو اعتماد میں لو۔