فرانس میں مہنگائی کیخلاف پرتشدد احتجاج،جھڑپیں،تاریخی ٹاﺅن ہال نذر آتش


پیرس :(مشرق نیوز)فرانس میں مہنگائی کیخلاف پرتشدد احتجاج،جھڑپیں،143سال پرانے تاریخی ٹاﺅن ہال کونذر آتش کردیا گیا۔

مارسیلی میں مظاہرین سٹی ہال میں گھس گئے، مجسمہ الٹ دیا اور فرنیچر توڑ دیا ،لیل شہر میں میئر کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی،پیرس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین ،پولیس آمنے سامنے آگئے،مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس ،واٹر کینن کا استعمال کیاگیا۔

وزیر داخلہ لوراں نونیز نے کہا مظاہروں میں 5لاکھ 50 ہزار افراد نے شرکت کی ،1800سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے،ذمہ دار انتہا پسند بائیں بازو کے افرادہیں،صدر نے فرانس میں تشدد کےلئے کوئی جگہ نہیں، حملوں ،لوٹ میں ملوث افراد کوسزا دی جائے گی۔