دہشتگردی کے جرائم میں ملوث 5 سعودی شہریوں کو سزائے موت

ریاض:(مشرق نیوز)دہشتگردی کے جرائم میں ملوث 5 سعودی شہریوں کو سزائے موت دےدی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ نے سرکاری ایکس اکاونٹ پر بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہاپانچوں مجرموں کو دہشتگردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر موت کی سزا دی گئی،ملزم غیر ملکی دہشتگرد تنظیم میں شامل تھے ،سکیورٹی فورسز، ہیڈکوارٹرز اور گاڑیوں پر اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد سے فائرنگ کی،ملزموں پر اسلحہ ،زندہ گولہ بارود رکھنے، مملکت کے اندر دہشتگرد کارروائیوں کی مالی معاونت ،منصوبہ بندی میں مدد دینے کے الزامات بھی ثابت ہوئے۔

اپنے بیان میں وزارت داخلہ نے کہا سزائیں شریعت کے تحت تعزیری سزائے موت کے طور پر نافذ کی گئیں، عدالتی کارروائی مکمل ہونے اور تمام قانونی مراحل کے بعد فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا،ملک میں امن و امان اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کےلئے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔