تہران: (مشرق نیوز)مطالبات کی منظوری تک امریکہ کیخلاف جنگ جاری رہے گی،ایران نے واضح کردیا۔
سپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا تہران اپنے مطالبات منوائے بغیر پیچھے نہیں ہٹے گا،غیرمعینہ مدت تک جنگ کے خواہاں نہ ہی طویل مذاکرات میں الجھنا چاہتے ہےں،تہران مذاکرات کے ذریعے ہدف کا حصول چاہتا ہے لیکن مطالبات کی منظوری کے بغیر لڑائی ختم کرنے پر آمادہ نہیں۔
قبل ازیں قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ پر بھی طنز کیا اور معاشی پیش گوئیوں پر تنقید کرتے ہوئے فزکس کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کردیا۔
مطالبات کی منظوری تک امریکہ کیخلاف جنگ جاری رہے گی،ایران



















