راولپنڈی (مشرق نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج ایران کا دورہ کریں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران میں ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے میں دو طرفہ تعاون، اہم امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کے ایجنڈے میں ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی میں پاکستان کے کردار پر بات چیت بھی شامل ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج ایران کا دورہ کریں گے



















