اسلام آباد (مشرق نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اب براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کریگی، اب فیصلہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس میں ہوگا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وفاق کے فیصلوں کا ایک ہی جواب ہے ،”بھرپور مزاحمت“ ، یہ اپنا کیا خود بھگتیں گے۔
اسد قیصر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنرراج کا ہر فورم پر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا۔
پی ٹی آئی براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کرے گی: اسد قیصر



















