پاک فوج کا جارحیت کا بھرپور جواب،متعدد طالبان اہلکار ہلاک ، بیس کیمپ تباہ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاک افغان سرحد پر جارحیت، بلا اشتعال فائرنگ،سکیورٹی فورسز کابھرپور جواب،متعدد طالبان اہلکار ہلاک ، بیس کیمپ تباہ ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تائدہ سیکٹر، اپر کرم ، غوزگڑھی میں افغان طالبان کی جانب سے خارجی دہشتگردوں کو سرحد پار کرانے کےلئے بلااشتعال فائرنگ کی گئی،پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور و موثر جواب دیا،افغان طالبان رجیم کے متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے،اپرکرم سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان کی ٹاپسر پوسٹ ،شپولا بیس کیمپ کو نشانہ بنایا،جوابی کارروائی میں شپولا بیس کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا،طالبان اہلکاروں نے سرحدی پوسٹ خالی کردی۔