اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے خیبر پختونخوا حکومت آئینی و قانونی کردار ادا کرنے پر رضا مند ہوجاتی تو عبوری نظام کی ضرورت ہی نہیں تھی،پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے۔
انٹرویو میں رانا ثنا نے کہا دہشتگردی کےخلاف صوبائی و مرکزی حکومت کی پالیسی ایک نہ ہوئی تو ملکی وجود کو خطرہ ہے، بھارت اب پاکستان کےساتھ روایتی جنگ نہیں لڑ سکتا،پورا خطہ پاکستان کو سکیورٹی فراہم کرنےوالے ملک کے طور پر دیکھ رہا ہے،بھارت نے افغانستان میں ٹھکانے قائم کر لیے اور پیسے دےکر دہشتگردی کروا رہا ہے۔
پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے،رانا ثنا



















