یورینیم افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے،ایران

تہران:(مشرق نیوز)ایران نے واضح کردیایورینیم افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے، امریکہ مذاکرات شروع کرنے سے پہلے شرائط پوری کرے۔

رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے کہا جے ڈی وینس کے جوہری پروگرام پر بیانات دراصل امریکی مطالبات ،تجاویز ہیں،امریکی موقف تہران کے مطالبات سے متصادم ،ایران ،امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام کے معاملے پر اب تک کوئی مذاکرات نہیں ہوئے،جوہری معاملے پر بات چیت شروع کرنے سے پہلے امریکہ کو تہران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

ایرانی سپریم لیڈر کے عسکری مشیر جنرل رضا نقدی نے کہا رہبر انقلاب کی اجازت ملتے ہی میدان جنگ کی ضروریات کے مطابق ہتھیاروں کی طاقت اور رینج میں اضافہ کردیا جائےگا،ایران میں ہتھیار ملکی سطح پر تیار کیے جاتے ہیں ،محدود رینج کسی تکنیکی رکاوٹ نہیں ،پالیسی کے تحت ہے،آبنائے ہرمز بند ،مسلح افواج کا مکمل کنٹرول ہے۔

پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا دشمن کا منصوبہ ایران کے اندر پرتشدد کارروائیوں پر مرکوز ہے،دشمن کی حکمت عملی کے پیش نظر ایران کی ترجیح اقتصادی مضبوطی ہونی چاہیے،داخلی سکیورٹی یقینی بنانے پر بھی بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا ایران مزاحمت جاری رکھ کردشمن کو مایوس کرے گا،اپنی موجودہ ضروریات پوری کرنے کےلئے ہمسایہ ممالک سے مذاکرات کررہے ہیں، ملکی صلاحیتوں پر انحصار ایران کی اصل ترجیح ہے۔