یمنی حکومت کا حوثیوں کیخلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان


صنعائ:(مشرق نیوز)یمنی حکومت نے حوثیوں کیخلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

صدارتی لیڈرشپ کونسل (پی ایل سی) کے سربراہ رشاد العلیمی نے کہاآپریشن کا بنیادی مقصد حوثیوں کے زیر قبضہ یمنی علاقوں کو واپس لینا اور ملک بھر میں ریاستی عملداری کو مکمل بحال کرنا ہے۔

قوم سے اپنے خطاب میں رشاد العلیمی نے کہا حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے ،ریاست ،اداروں کی عملداری کو وسیع کرنے کےلئے فوجی کارروائیوں کا آغاز کر رہے ہیں،عوام مسلح افواج کےساتھ مکمل تعاون کریں،ہتھیار ڈالنے والوں کیلئے عام معافی ہوگی۔