سعودیہ کی سلامتی کیلئے پر عزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم نے حوثیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودیہ کی سلامتی ، خود مختاری کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔

شہبازشریف نے کہاسعودی عرب کے شہروں ریاض اور ابہا کے ائیر پورٹس کو نشانہ بنانے پر تشویش ،شہریوں کی اموات ،زخمی ہونے پر افسوس ہے،سعودی افواج ،اتحادی فورسز نے متعدد بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کیا،پیشہ ورانہ صلاحیتیں ،مستعدی قابل تعریف ،پاکستان سعودی عرب کی قیادت ،عوام کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہامکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت سعودی عرب کی خودمختاری ، علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،سعودی عرب کے اپنے عوام، شہروں اور اہم تنصیبات کے دفاع کے حق کی پاکستان مکمل حمایت کرتا ہے، حوثی ملیشیا فوری طور پر سعودی عرب پر حملے بند کرے، پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔