لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ن لیگ سعد رفیق نے کہا ہے صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں، پی ٹی آئی دھرنا موخر کردے حکومت مذاکرات کےلئے مکمل اختیارات کےساتھ بیٹھی تھی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعدرفیق نے کہاملکی سلامتی ہر سیاسی معاملے سے مقدم ہے، پی ٹی آئی کو فی الحال مارچ موخر کردینا چاہیے، پی ٹی آئی مطالبات کیلئے واضح مینڈیٹ کےساتھ مذاکرات کرے،سیاسی اختلافات کو ملک میں تقسیم کا سبب نہیں بننا چاہیے، دہشتگردی سے شہری متاثر ہیں، موجودہ حالات میں اتحاد ضروری ہے، بلدیاتی نمائندوں کو صرف عہدے نہیں مکمل اختیارات بھی دینا ہوں گے،صوبوں کی تقسیم سے پہلے ایسی پارلیمنٹ ضروری ہے جس پر سوال نہ اٹھے۔
صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں، سعد رفیق



















