موسمی تبدیلی کے چیلنجزسے نمٹنے کےلئے سپین کے تجربات سے فائدہ اٹھائینگے،مریم نواز

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کےلئے مسقط مدعو کر لیا گیا،عالمی یوم رہائش پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کےلئے مریم نوازمسقط جائیں گی، یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈاعلیٰ ترین بین الاقومی اعزاز ہے،پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ2026میں سرفہرست ہے۔

مریم نوازنے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ پنجاب کے بے گھر افراد کے نام کرتے ہوئے کہااپنی چھت اپنا گھر پروگرام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کاسب سے بہترین لوکاسٹ ہاﺅسنگ پراجیکٹ ہے۔

دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنانے ملاقات کی،مریم نواز نے سپین کے سفیرکارلوس ارگون گل ڈی لا سرناکی سفارتی خدمات کو سراہا،فٹبال ورلڈ کپ میں سپین کی فتح پر مبارکباد دی،سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنانے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر شکریہ ادا کیا،باہمی ملاقات میں سپین ،پنجاب کے درمیان کاروباری ،تجارتی مواقع کا جائزہ ،سپین سے تجارتی و کاروباری روابط کے فروغ کےلئے پنجاب سپین بزنس کونسل کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا۔

مریم نواز نے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا،کاروباری وفود کو سیالکوٹ ،دورہ لاہور کی دعوت دیتے ہوئے کہاسپین سے آنےوالے تجارتی ،ثقافتی وفود کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے،موسمی تبدیلی کے چیلنجز ،سموگ سے نمٹنے کےلئے سپین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔