لاہور: (اپنے رپورٹر سے)پنجاب بھر میں عوامی امن، سکون ،جان و مال کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر 15اکتوبر تک دفعہ 144نافذ ،محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5یا زائد افراد کے اجتماع، جلوس ،اکٹھ ہتھیار لےجانے ،نمائش پر پابندی ہوگی، اطلاق شادی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین، مساجد و دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہو گا، عدالتیں، حکومتی ادارے ، باضابطہ اجازت سے ہونے والی تقریبات بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی ،ڈیوٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر بھی پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔
ترجمان محکمہ داخلہ نے کہاقانون نافذ کرنےوالے اداروں ،انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے فوری نوعیت کے خطرات کی اطلاعات ملیں، انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق دہشتگرد تنظیمیں عوامی اجتماعات کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں ،اجتماعات، ریلیاں، جلسے، دھرنے، جلوس اور مظاہرے دہشت گرد حملوں کا ممکنہ آسان ہدف بن سکتے ہیں، عوامی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔
دہشتگردی کاخطرہ،پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ



















