اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جے یوآئی نے کہاہے حکومت ،اپوزیشن کو کھلے دل کےساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے۔
اپنے بیان میں ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہاطویل عرصے بعد حکومت ،اپوزیشن جماعتوں کا مذاکرات کی میز پر آنا خوش آئند تھا،مذاکرات ہی سیاسی مسائل کے حل کا جمہوری راستہ ،اختلافات کے باوجود بات چیت کا دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے،دونوں فریقین اپنے انداز گفتگو میں نرمی پیدا کریں۔
اسلم غوری نے کہاملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ،حکومت روئیے میں لچک کا مظاہرہ کرے،اختلاف رائے جمہوریت کا حصہ ہے، مسائل کا حل تصادم نہیں مذاکرات ہیں۔
حکومت ،اپوزیشن کھلے دل کےساتھ مذاکرات جاری رکھیں،جے یوآئی



















