اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے دہشتگردی خیبر پختونخوا میں عمران خان کے دور میں آئی، بانی پی ٹی آئی صوبے میں دہشتگردوں کو بسانے کے سب سے بڑے حامی تھے، اسمبلی تقاریر ، میڈیا ریکارڈ گواہ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے کہا خیبر پختونخوا کی قیادت شہدا کے گھروں میں فاتحہ خوانی کےلئے جانے سے بھی انکاری ہے، وفاق سے اقتدار جانے کے بعد صوبے کے ہر وزیراعلیٰ نے وفاق پر حملہ کیا، 9 مئی کا واقعہ اس کے علاوہ ہے، آپ دہشتگردوں کے پارٹنر ، خیبرپختونخوا میں بہنے والے خون میں آپ کے ہاتھ بھی رنگے ، قوم اور خدا حساب لے گا،پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔
دہشتگردی کس دور میں آئی؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی کو مناظرے کا چیلنج



















