پی ٹی آئی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تبدیل کرے،طارق فضل چودھری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہاہے پی ٹی آئی سہیل آفریدی کی جگہ نیا وزیراعلیٰ مقرر کرے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہاپی ٹی آئی سے دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکام وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کی توقع کرتے ہیں،سیاسی ناپختہ لوگ خیبر پختونخوا پر مسلط ،سڑکوں پر سرکس لگانے والے ہوش کے ناخن لیں، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ڈیل کرنا وفاقی حکومت کےلئے کوئی چیلنج نہیں، لانگ مارچ ،خیبرپختونخوا میں دہشتگردی پر قابو پانا 2الگ الگ موضوعات ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاخون بہانے والوں کا قلع قمع کرنے کیلئے میدان عمل میں ہیں، دہشتگردی سے 12 اضلاع شدید متاثر ،خصوصی انتظامات وقت کا تقاضا ہیں، وفاقی حکومت کی ترجیح دہشتگردی پرقابو پانا ہے،پی ٹی آئی وضاحت کرے دہشتگردوں سے کیا تعلق ہے،ایمرجنسی کا ممکنہ نفاذ صوبائی حکومت کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عدم تعاون ہوگا۔