اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم نے فیول سبسڈی کی عوام تک رسائی آسان اور شفافیت یقینی بنانے پر وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کو تمغہ دینے کا اعلان کر دیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہافیول سبسڈی اہم اقدام ،رسک بھی بہت تھا،مشترکہ کاوشیں رنگ لارہی ہیں،سب کی سپورٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی،پاکستان میں لاکھوں موٹر سائیکل ہیں،وفاق ،صوبوں کی کاوشوں سے تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی، ایک کروڑ افراد نے 2 ہزار روپے ہر ماہ کے حساب سے ریلیف لیا، صوبوں نے وفاق کےساتھ ملکر فیول سبسڈی کو کامیاب بنایا۔
وزیراعظم نے کہاوزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کو شاندار کارکردگی پرتمغہ ،باقی افراد کو شیلڈز دی جائیں گی،ابتک ایک کروڑ 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں نے رجسٹریشن کرائی، مجموعی طور پر 2 کروڑ 17 لاکھ ٹوکن جاری کیے گئے، ایک کروڑ 94 لاکھ ٹوکن پر شہریوں نے رعایتی پٹرول حاصل کیا۔
شزا فاطمہ کو تمغہ دینے کااعلان،صوبوں نے ملکر فیول سبسڈی کو کامیاب بنایا،شہباز



















