نورین نیازی ،عظمیٰ خان کو جیل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر رپورٹ طلب

لاہور:(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی اور جیل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے نورین نیازی ،عظمیٰ خان کو جیل میں بنیادی سہولیات دینے پر 12اکتوبر کو رپورٹ طلب کرتے ہوئے قرار دیاآپ کو کپڑے ،دوائیاں بھی دیں باہر جا کر آپ نے کہا کچھ نہیں دیا۔