خیبر پختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت کےلئے پاک فوج تعینات


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت کےلئے پاک فوج تعینات،وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت منظوری دےدی، پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کی جان و مال ،سرکاری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

حکم نامے کے مطابق خیبر پختونخوا میں امن و امان ، شہریوں کے تحفظ کےلئے پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی،گورنر خیبر پختونخوا، جی ایچ کیو کے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سے مشاورت کے بعد تعینات کیے جانے والے فوجی دستوں ،وسائل کی تعداد کا تعین کریں گے۔