پی ٹی آئی میں جرات ہے تو صوابی کراس کرکے دکھائے، گورنر کے پی


پشاور:(بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے پی ٹی آئی میں جرات ہے تو صوابی کراس کرکے دکھائے، صوابی کا نام سنتے ہی ٹانگیں کانپ جاتی ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاصوبہ جل رہا اور خود عیاشیاں کررہے ،لانگ مارچ کو لکی ایرانی سرکس میں تبدیل کردیا ، دہشتگردی کےخلاف جنگ ریڈ لائن ،معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ،وزیراعلیٰ مستعفی ہوں،9 مئی جیسے اقدامات کی کوشش پر نتائج بھگتیں گے،صوبے کو دہشتگردوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، گورنر راج کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔