پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی ،افغان طالبان کی بی ،سی ٹیم ہے،عطا تارڑ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی والے یوٹرن کے ماہر ، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاپی ٹی آئی کو واضح فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان یا افغانستان کےساتھ ہے،دوغلی پالیسی ترک کرنے کو تیار نہیں، یوٹرن لےکر فخر کرتے ہیں،ملکی مفاد کے معاملے پر واضح ،دوٹوک پوزیشن اختیار کرنا ہوگی،پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ،افغان طالبان کی سی ٹیم ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاپی ٹی آئی کا تمام جماعتوں سے مشاورت کا پرانا عذر 3 سال میں اپنی افادیت کھو چکا،کے پی حکومت کی پالیسی صوبے میں دہشتگردی کے پھیلاﺅ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے،خیبر پختونخوا حکومت وفاقی ایپکس کمیٹی اجلاسوں میں شرکت کیوں نہیں کرتی؟،نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی بڑھی ،ریاست پی ٹی آئی کو پرانے بیانیے اور بیان بازی سے عوام کو الجھانے کی اجازت نہیں دے گی،عوام کی جان و مال کا تحفظ اور دہشتگردی کا خاتمہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔