پی ٹی آئی خود کو دہشتگردی کی سہولت کار ثابت کر رہی ہے،گورنر کے پی


پشاور: (بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے پی ٹی آئی خود کو دہشتگردی کی سہولت کار ثابت کر رہی ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاپی ٹی آئی کے اقدامات اور بار بار سمجھوتوں پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں، سوال ہے کیا پی ٹی آئی دہشتگردوں کے آزادانہ آپریشن کے ماحول کی سہولت کاری کر رہی ہے؟،صوبائی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے سکیورٹی وعدوں سے پیچھے ہٹنے کا راستہ اختیار کیا، صوبائی حکومت کو عوام کے تحفظ کوترجیح بنانا چاہئے۔

گورنر کے پی نے کہاصوبائی حکومت کا سکیورٹی وعدوں سے پیچھے ہٹنا شرمناک اقدام ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیچھے ہٹنا بزدلی کے مترادف ہے۔