لاہور :(اپنے رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ،ملک کی مجموعی صورتحال،خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپوزیشن سے سے ہونے والے مذاکرات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر دستخط اور 72 گھنٹوں میں عملدرآمد کا منصوبہ دینے پر رضامند ہوئی ،مذاکرات کے حتمی مرحلے میں طے شدہ نکات سے پیچھے ہٹ گئی۔
وزیراعظم نے کہا امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے کئے گئے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہوگا، کسی کو ملک یا صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، دہشتگردی کےخلاف ریاست کا موقف واضح ہے، امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ،وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان ،دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے آئندہ کی حکمت عملی پر غور ،خیبرپختونخوا کی صورتحال پر آئندہ کے ممکنہ اقدامات زیر غور آئے، امن و امان کی بحالی ،ریاستی رٹ یقینی بنانے کیلئے مختلف آپشنز ،آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
محسن نقوی کی ملاقات، امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم


















