پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا،جسٹس صاحبزاہ اسد نے کہا فریقین کو سنے بغیر ریلیف نہیں دے سکتے۔
پی ٹی آئی ایم این ایز کے وکیل نے موقف اختیار کیالانگ مارچ درخواست گزاروں کے حلقوں سے گزرنے دیا جائے ، قانون کے مطابق خوش آمدید کہیں گے،پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے وکیل نے کہا لانگ مارچ میں ممکنہ رکاوٹیں حائل نہ کی جائیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہادرخواست قابل سماعت نہیں ، لانگ مارچ پراسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم آچکا ،عدالت نے سماعت ملتوی کردی
پشاور ہائیکورٹ کا لانگ مارچ پر عبوری ریلیف دینے سے انکار



















