تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کرسکتے، علی پرویز ملک

لاہور:(کامرس رپورٹر)وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کرسکتے ، حجم ہزاروں ارب ہے۔

اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا وسائل اکٹھے کیے بغیر خرچ کرنے سے نتیجہ 2022 والا نکلے گاتب پاکستان دیوالیہ پن کی نہج پر پہنچا اور مہنگائی کا سونامی آیا،عالمی منڈی میں قیمتیں نیچے آتے ہی ریلیف فراہم کریں گے،آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرکے تیل کی فراہمی پر شکریہ اور مشکل حالات میں اظہار یکجہتی کرونگا۔

وفاقی وزیر نے کہاخطے پر بڑی آزمائش کی گھڑی ، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پھر سے سر اٹھا رہی ہے، دہشتگردی ختم کرنے کےلئے سیاسی قائدین کو عسکری قیادت کے پیچھے لبیک کہنا چاہیے،وزیراعلیٰ کے پی سے گزارش ہے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں، پاکستان کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھنے کےلئے قومی یکجہتی ضروری ہے،گیس بحران کے طوفان کا مقابلہ بروقت ایل پی جی گیس منگوا کر کریں گے۔