اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت ،آئی ایم ایف میں پٹرول قیمتوں ،گیس کمپنیوں کے 1.4 ٹریلین روپے قابل وصول واجبات پر بدستور ڈیڈلاک ،آئی ایم ایف کا ایندھن پر سبسڈی ختم کرکے صرف ٹارگٹڈ ریلیف دینے پر اصرار ،حکومت نے موٹر سائیکل ،چھوٹی گاڑیوں کیلئے فیول ریلیف سکیم فوری ختم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہافیول ریلیف سکیم میں 3ماہ سے زیادہ توسیع ممکن نہیں، فیول سبسڈی کی اصل لاگت 75 ارب سے تجاوز کرسکتی ہے۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرول قیمتوں کا تفصیلی کاسٹ بریک ڈاون پیش کرتے ہوئے کہادرآمدی پٹرول کی قیمت تقریباً 250 ، صارفین کو 390 روپے لٹر فروخت ہورہا ہے، 110 روپے ٹیکس ،27 روپے مختلف مارجنز ہیں،آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کو ایندھن پر سبسڈی یا کراس سبسڈی دینے کی مخالفت کردی۔
پاکستان ایندھن پر سبسڈی ختم ،صرف ٹارگٹڈ ریلیف دے،آئی ایم ایف



















