کسی بھی آئینی اقدام سے قبل مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا،زرداری ،شہباز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ ،ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز عطا کرنے کی تقریب کے بعد ہوئی، دونوں نے اتفاق کیا کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سے قبل مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے مذاکرات کرنےوالی کمیٹی کے اراکین نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔