لاہور (نعیم جاوید/عکا سی: شاہنواز) فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عاصم رضا احمد نے کہا ہے کہ فلور ملز اور محکمہ خوراک کے درمیان جاری معاملات کو تصادم کے بجائے باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے کیونکہ گندم کی فراہمی، کوٹے، پرمٹ اور ملوں کی چیکنگ سے متعلق غیر یقینی صورتحال نہ صرف فلور ملز کی مشکلات میں اضافہ کرتی ہے بلکہ اس کے اثرات آٹے کی مسلسل فراہمی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملز کا بنیادی مقصد عوام کو معیاری آٹا مناسب نرخوں پر فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کیلئے حکومت اور فلور ملز کے درمیان اعتماد کی فضا ضروری ہے۔ روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عاصم رضا احمد نے کہا کہ فلور ملز کو محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی فراہمی، کوٹے اور پرمٹ کے معاملات میں متعدد تحفظات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعت کو واضح، یکساں اور قابل عمل پالیسی کی ضرورت ہے تاکہ مل مالکان مستقبل کی منصوبہ بندی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بار بار پالیسی میں تبدیلی، انتظامی کارروائیوں اور مختلف سطحوں پر پیدا ہونے والی رکاوٹوں سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیںانہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان اختلافات کی اصل وجوہات کا جائزہ لیا جانا چاہیے اور دونوں فریق ایک دوسرے کا موقف سن کر قابل عمل حل تلاش کریں۔ ان کے مطابق اگر کسی فلور مل کے خلاف قواعد کی خلاف ورزی پر کارروائی ضروری ہو تو وہ قانون اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے، تاہم تمام ملوں کیلئے یکساں معیار اور شفاف نظام ضروری ہے عاصم رضا احمد نے کہا کہ فلور ملز کے معاملات صرف صنعتکاروں کے کاروبار تک محدود نہیں بلکہ اس کا براہ راست تعلق عام صارف سے ہے۔ اگر ملوں کو گندم کی فراہمی یا پیداوار کے معاملات میں مشکلات کا سامنا ہو تو اس کے اثرات پوری آٹا سپلائی چین پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ گندم اور آٹے کے شعبے کیلئے ایسی پالیسی تشکیل دی جائے جس میں حکومت، فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور صارفین کے مفادات کو یکساں اہمیت حاصل ہوسابق چیئرمین نے کہا کہ حکومت کو فلور ملز کے نمائندوں کے ساتھ مستقل بنیادوں پر مذاکرات کا نظام بنانا چاہیے تاکہ معمولی نوعیت کے معاملات تنازع کی شکل اختیار نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان رابطہ مضبوط ہونے سے نہ صرف موجودہ اختلافات کم کئے جا سکتے ہیں بلکہ مستقبل میں بھی گندم اور آٹے سے متعلق مسائل بروقت حل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلور ملز کی پیداواری لاگت بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔ بجلی، گیس، مزدوری، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات میں اضافے نے صنعت کیلئے مشکلات پیدا کی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ آٹے کی قیمتوں اور صنعت کے اخراجات میں توازن قائم رکھنے کیلئے جامع پالیسی مرتب کرے تاکہ فلور ملز بھی اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں اور صارفین پر بھی غیر ضروری بوجھ نہ پڑے آئندہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے عاصم رضا احمد نے کہا کہ تنظیمی انتخابات میں اصل توجہ فلور ملز کے اجتماعی مفادات پر ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق نئی قیادت کو حکومت کے ساتھ مضبوط مذاکراتی پوزیشن اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیم کے اندر بھی اتحاد اور مشاورت کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں امیدواروں کو ذاتی مفادات کے بجائے صنعت کے مشترکہ مسائل کو اپنا ایجنڈا بنانا چاہیے انہوں نے کہا کہ آئندہ قیادت کیلئے سب سے اہم چیلنج محکمہ خوراک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا، گندم کی فراہمی کے نظام کو شفاف بنانا، فلور ملز کے تحفظات حکومت تک مو¿ثر انداز میں پہنچانا اور صنعت کیلئے مستقل پالیسی حاصل کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تنظیم کو حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کے بجائے مو¿ثر مذاکرات کے ذریعے اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ عاصم رضا احمد نے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن ایک اہم صنعتی تنظیم ہے اور اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ارکان کے مسائل کے ساتھ ساتھ عوام کے مفاد کو بھی مدنظر رکھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور فلور ملز کے درمیان جاری معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہوں گے اور گندم و آٹے کی فراہمی کا نظام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
گورنر راج،ایمرجنسی عوامی مینڈیٹ پر براہ راست حملہ ہے،پی ٹی آئی
سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے،وفاقی وزرا
خیبر پختونخوا کا نظام ری سیٹ،عوام کو یوم نجات مبارک، اختیار ولی
امن خوشحالی مشن،عوام کو دہشتگردی سے نجات دلائینگے،ایڈوائزری کونسل کے پی
آئین و انسانی حقوق دفن ،ایمرجنسی وفاق میں نافذ کی جائے،فضل الرحمن
حوثی حملے امن کیلئے سنگین خطرہ،سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے،پاکستان
سہیل آفریدی،جنید اکبر ساتھیوں سمیت گرفتار،مارچ کی قیادت میں کرونگا،شاہدخٹک
جیلوں میں سکیورٹی انتظامات سخت، نظم و ضبط کیلئے سخت ایکشن لیا جائیگا: میاں سالک جلال
KPکے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کاحکم
جڑواں شہروں میں سکیورٹی ریڈ الرٹ، اڈیالہ جیل کے اطراف اضافی نفری تعینات



















