خطے کے 48 فیصد غریب پاکستان میں آباد، یومیہ آمدنی 850 روپے سے بھی کم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خطے کے 48فیصد غریب پاکستان میں آباد، یومیہ آمدنی 850روپے سے بھی کم، ورلڈ بینک کی رپورٹ نے ہوشربا انکشاف کردیا۔

رپورٹ کے مطابق طویل اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں حقیقی گھریلو آمدنی میں کمی ،ملک میں غربت بڑھنے کےساتھ روزگار کے مواقع بھی کم ہوئے ،2018-19سے 2024-25کے دوران 3 ڈالر یومیہ سطح پر پاکستان میں غربت کی شرح 6.4 فیصد بڑھی ،4.2 ڈالر والی سطح پر اضافہ 3.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی نمو 2.2 فیصد رہے گی،پاکستان کو مسلسل کئی منفی معاشی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا ،کورونا وبا ،2022 کے تباہ کن سیلاب سمیت معاشی بحران، ہوشربا مہنگائی ،روپے کی قدر میں گراوٹ شامل ہیں،علاقائی سطح پرغربت میں اضافہ بنیادی طور پر پاکستان میں غربت بڑھنے کی وجہ سے ہوا،پاکستان، مراکش، تیونس، جبوتی، مصر ،اردن جیسے تیل درآمد کرنے والے ممالک کو مختلف اقتصادی چیلنجز کا سامنا ، تیل و اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں سے مہنگائی میں اضافہ ،مالیاتی گنجائش کم ہو رہی ہے،پاکستان کے نجی شعبے نے ابھی تک ابھرتی معاشی ضروریات کے مطابق خود کو نہیں ڈھالا ۔