مہنگائی بلند،پشاور ،20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں400روپے تک اضافہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملک میں مہنگائی بلند،پشاور ،20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں400روپے تک اضافہ،ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کردئیے۔

ہفتہ وار مہنگائی 0.57 فیصد بڑھی،سالانہ بنیادوں پر شرح 11.97 فیصد پر جاپہنچی،20اشیا مہنگی،6سستی،25کے نرخوں میں استحکام رہا۔

اسلام آباد ،پشاور میں 20 کلو آٹا 3400 ،راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 347 روپے مہنگا ہوکر 3333 ،سیالکوٹ میں 3133 روپے تک ہوگیا،لاہور 2300 ،فیصل آباد میں 20کلوآٹے تھیلا2200 روپے تک فروخت ہورہاہے۔