اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی کی 11 تقسیم کار کمپنیوں کا پورٹ فولیو سب سے بڑا مالی خطرہ ، پاورسیکٹر پر مالی دباو کم کرنے کیلئے آپریشنل نقصانات میں کمی کو ناگزیر قرار دیدیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ڈسکوز کو 282 ارب کی سبسڈی دی گئی، سبسڈی کے باوجود سرکلر ڈیٹ میں مزید 143 ارب کا اضافہ ہوگیا، خراب صورتحال میں حکومت کو سالانہ 1200 ارب مالی مدد دینا پڑ سکتی ہے،ڈسکوز کے اخراجات، مالی نقصانات کم کرکے گردشی قرضے پرقابو پانے کی سفارش کردی گئی،ٹیرف اصلاحات سے سالانہ تقریبا 15 ارب کی بچت ممکن ہوگی۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا پورٹ فولیو سب سے بڑا مالی خطرہ



















