آسانی ہو یا مشکل ، ایران کا معاملہ کسی بھی طریقے سے نمٹا لیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے آسانی ہو یا مشکل ، ایران کا معاملہ کسی بھی طریقے سے نمٹا لیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مجھے ایک فیصلہ کرنا ہے، ایران تباہ حال ہو چکا ، تیل قیمتیں کم کرنے میں کامیاب ہوگئے،عالمی منڈی میں نرخ نیچے آرہے ہیں،امریکی اقدامات و کارروائیوں کے نتیجے میں ایران شدید کمزور ہو چکا ،جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے تقریباً تمام منصوبے ترک کر دئیے ،دوسری جانب رائٹرز نے دعویٰ کیاامریکی حملے دوبارہ شروع ہونے پر ایران زیادہ سخت جوابی کارروائی کی تیاری کررہا ہے۔