کے پی حکومت طرزعمل بدلے یا نتائج کیلئے تیار رہے،وفاق کاواضح پیغام


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کے طرزعمل پر سخت ردعمل دینے ،محاذ آرائی کی صورت میں آئینی و قانونی آپشن فوری استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختونخوا کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لئے گئے،وزیر داخلہ نے خیبر پختونخوا میںامن و امان کی صورتحال،پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطوں پر بریفنگ دی،اجلاس میں خیبر پختونخوا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آئینی و قانونی آپشنز پر تفصیلی غور ،وزیراعظم کو افغان سرحد کی صورتحال ، دہشتگردی کے حالیہ واقعات سے آگاہ کیا گیا،وزیر قانون نے خیبر پختونخوا کی صورتحال پر آئینی و قانونی نقطہ نظر و دستیاب آپشنز پیش کیے، رانا ثنا،امیر مقام نے خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال ،اتحادیوں سے رابطوں پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کو پیغام دیا گیا طرزعمل تبدیل کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے، صوبے کے انتظامی و سیاسی مستقبل پر فیصلے کا اختیار صدر ،وزیراعظم کو دےدیا گیا ،شہبازشریف نے کہاملک میں امن و امان کا قیام ،سرحدوں کا تحفظ ترجیح،خیبرپختونخوا کے عوام کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑا جاسکتا،امن و امان کے قیام کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔