ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی ڈرون قبضے میں لے لیا


تہران: (مشرق نیوز)پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے آبنائے ہرمز میں ایک اور جدید امریکی بغیر پائلٹ زیر آب ڈرون قبضے میں لے لیا ،ڈرون کونگرانی ، جاسوسی کی سرگرمیوں کےلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

ایرانی حکام کے مطابق ڈرون خودکار زیر آب گاڑی ،مربوط و پیچیدہ کارروائی کے دوران قابو کیا گیا،انٹیلی جنس معلومات اور الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیتیں استعمال کی گئیں،پاسداران انقلاب کے سرکاری میڈیا کے مطابق زیر آب ڈرون کو مزید جانچ پڑتال کےلئے ماہرین کے حوالے کردیا تاکہ معلومات ،ڈیٹا حاصل کیا جاسکے۔