پاکستان ،آئی ایم ایف کے مذاکرات شروع،1.2ارب ڈالر ملنے کا امکان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،آئی ایم ایف کے مذاکرات شروع،1.2ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن سٹیٹ بینک حکام کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گا، پہلے مرحلے میں تکنیکی مذاکرات ہوں گے،سٹیٹ بینک حکام وفد کو معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے،پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر 17ارب ڈالر سے زیادہ رکھنے کا ہدف حاصل کرلیا ، آئی ایم ایف وفد کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے بھی آگاہ کیا جائےگا۔