اسلام آباد: (بیورورپورٹ) بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید قرض لینے کا منصوبہ تیار،وزارت خزانہ نے 2026 سے 2028 تک کی قرض حکمت عملی جاری کردی۔
وفاقی حکومت رواں مالی سال بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے 7 ہزار 20 ارب قرض لے گی،مقامی 6 ہزار 46 ،بیرونی ذرائع سے 813 ارب حاصل کیے جائیں گے۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال نجکاری سے 161 ارب حاصل ہونے کا تخمینہ ، مقامی قرضوں میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز سے 4 ہزار 580 ،سکوک و دیگر اسلامی مالیاتی ذرائع سے 3 ہزار 785 ارب روپے خالص قرض لینے کا منصوبہ ہے،حکومت کے مجموعی بیرونی قرضے 13 ارب 37 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہنے کا تخمینہ ،10 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی متوقع ہے،2 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرنے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔
3سالہ حکمت عملی کے تحت طویل المدتی فکسڈ ریٹ اورزیرو کوپن بانڈز کے اجرا کو ترجیح دی جائے گی، قلیل المدتی ،فلوٹنگ ریٹ والے قرضے محدود رکھے جائیں گے،قرض حکمت عملی پرعملدرآمد عالمی معاشی حالات، جغرافیائی سیاسی صورتحال اور مالیاتی نظم و ضبط سے مشروط ہوگا۔
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید7ہزار 20ارب قرض لینے کا منصوبہ تیار



















