نیوکلیئر پاور پلانٹ چشمہ ون نے بلاتعطل آپریشن کا نیا ریکارڈ کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نیوکلیئر پاور پلانٹ چشمہ ون نے مسلسل427 روز محفوظ ، بلا تعطل آپریشن کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا،پیداواری لاگت87 6. روپے یونٹ پن بجلی کے بعد سب سے سستی ہے۔

ایٹمی توانائی کمیشن اعلامیے کے مطابق شاندار کارکردگی کے باعث چشمہ ون پلانٹ نے انڈیکس کے دوران مسلسل 2سہ ماہیوں میں 100 سکور حاصل کیا، 6نیوکلیئر پاور پلانٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 3ہزار 530میگاواٹ ،چشمہ ون کا ریکارڈ انجینئرز، سائنسدانوں اور عملے کی تکنیکی مہارت ،ٹیم ورک کا مظہر ہے۔